ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضمنی انتخابات:میگھالیہ اورمہاراشٹرمیں کانگریس کی دوسیٹوں پرشاندارجیت

ضمنی انتخابات:میگھالیہ اورمہاراشٹرمیں کانگریس کی دوسیٹوں پرشاندارجیت

Thu, 31 May 2018 13:33:16    S.O. News Service

 نئی دہلی،31؍مئی (ایس او نیوزایجنسی) میگھالیہ کی امپاتی سیٹ پر اور پالس۔ کاڈیگاوں (مہاراشٹرا) سیٹ کانگریس نے جیت حاصل کر لی ہے۔ بہرحال امپتی (میگھالیہ ) اور پالس۔ کاڈیگاوں (مہاراشٹرا) میں کانگریس امیدوارشیوجیت کدم جیت گئے ہیں پچھلی باربھی کانگریس نے جیت درج کی تھی لہذا کانگریس پھرسے ایک باراپنی سیٹ کوبرقراررکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ دوسری طرف میگھالیہ میں امپتی سیٹ پرکانگریس امیدوار میان ڈی شیراجیت درج کی ہے یعنی کانگریس نے اپنی سیٹ کوبرقراررکھنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔پچھلی باربھی کانگریس نے ہی جیت درج کی تھی۔

یو پی کے کیرانہ ، مہاراشٹرا کے بھنڈارا گودیا میں بی جے پی پیچھے ہے ، جب کہ پالگھر میں بی جے پی آگے ہے۔ کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر آر ایل ڈی سپا امیدوار تبسم حسن بی جے پی امیدوار مرگانکا کو ٹکربہترین مقابلہ دے رہی ہے۔ یو پی کی نور پور اسمبلی سیٹ پر بھی بی جے پی پیچھے ہے۔ یہاں سماج وادی پارٹی آگے ہے۔


Share: